30 مئی، 2008، 7:23 PM

لبنان

لبنان میں حزب اللہ اور مقاومت کے ہتھیاروں کا کوئی مخالف نہیں ہے

لبنان میں حزب اللہ اور مقاومت کے ہتھیاروں کا کوئی مخالف نہیں ہے

لبنان میں حکمراں جماعت کے پارلیمانی سربراہ سعد حریری نے کہا ہے کہ لبنان میں حزب اللہ اور مقاومت کے ہتھیاروں کا کوئی مخالف نہیں ہے اور ہم قومی مصالحت کے خواہاں ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنان میں حکمراں جماعت کے پارلیمانی سربراہ سعد حریری نے بی بی سی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان میں حزب اللہ اور مقاومت کے ہتھیاروں کا کوئی مخالف نہیں ہے اور ہم قومی مصالحت کے خواہاں ہیں۔ سعد حریری نے کہا کہ نبی بری اور حزب اللہ کے ساتھ  مثبت مذاکرات جاری ہیں اور ہم سب نے دوحہ معاہدے کو عملی جامہ پہنانے کا عہد کیا ہوا ہے سعد حریری نے کہا کہ حزب اللہ کے ہتھیار لبنانی عوام کی ڈھال اور دفاع کے لئے اہم ہیں اسی لئے لبننا میں کوئی بھی ان ہتھیاروں کے رکھنے کا مخالف نہیں ہے کیونکہ لبنان کے سر پر اسرائیل کا خطرہ ہر وقت منڈلا رہا ہے۔

 

News ID 692506

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha